حیدرآباد۔5نومبر(اعتماد نیوز) تلنگانہ ریاست کے وجود میں آنے کے بعد پہلی
بار تلنگانہ اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے جا رہا ہے۔ چنانچہ تلنگانہ حکومت کی
جانب سے ہر محکمہ کے لئے بجٹ کی تیاری کے لئے خصوصی ٹاسک فورس ٹیمیں تشکیل
دی گئیں۔ ایسے میں یہ اجلاس اہمیت کا حامل مانا جا رہا ہے۔ آج صبی
11بجے دن
ریاستی وزیر فینانس ای راجیندر بجٹ پیش کرینگے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بجٹ
میں ترقیاتی کاموں ‘خصوصا تلنگانہ میں واٹر گرڈ اور برقی پراجکٹس کی تیاری
کے لئے خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ جبکہ دوسری جانب اپوزیشن پارٹیوں کی جانب
سے تلنگانہ حکومت کو ہدف تنقید بنانے کا بھی پختہ منصوبہ بنایا گیا۔